• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • بدمعاشی کا مقابلہ اسمبلی کے اندر اور باہر بھی کریں گے۔ شاہد خاقان عباسی

    سابق وزیراعظم و پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 4 اور 5 مارچ کی درمیانی رات نوٹیفکیشن جاری ہوا، صدر، وزیراعظم، سپیکر غیر قانونی اجلاس بلانے میں ملوث ہیں، عمران خان کے پاس اکثریت ہے نہ بات کر سکتے ہیں صرف بدمعاشی کرسکتے ہیں، ہم نے میدان خالی نہیں چھوڑا، میدان میں موجود ہیں، بد معاشی کا مقابلہ اسمبلی کے اندر اور باہر بھی کریں گے، بد معاشی کی سیاست ملک میں نہیں چلے گی۔

    شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ہم گھبرانے والے نہیں، ہم نے شرافت کی سیاست کی، عمران خان کو ہٹا کر دم لیں گے، وزیراعظم کے نمائند گان کو کوئی اخلاقی تربیت نہیں، وزیر خزانہ کو شکست کے دن سے عمران خان کی اکثریت ختم ہوچکی، ہم نے ان چوروں اور غنڈوں کا مقابلہ کرنا ہے

    138 مناظر