
روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قیمت میں کمی
انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے 80 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد امریکی کرنسی 279 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر 3 روپے 18 پیسے مہنگا ہو کر 282 روپے 30 پیسے پر بند ہوا۔
215 مناظر