• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • وزیراعظم کے بیان سے دکھ ہوا، الیکشن کمیشن

    الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ہم کسی دباؤ میں آئے ہیں نہ آئیں گے، الیکشن کمیشن سنتا سب کی ہے ، کام آئین کے مطابق کرتا ہے، ملکی اداروں پر کیچڑ نہ اچھالا جائے۔
    ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کے بیان کا جائزہ لیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن وزیراعظم کے بیان پر آئینی حدود میں رہتے ہوئے ردعمل جاری کرے گا۔
    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں الیکشن کمیشن پر جمہوریت کو نقصان پہنچانے کا بیان دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پیسے بانٹنے کی ویڈیو کی تحقیقات کیوں نہیں کیں، ووٹ بیچنے والے مجرموں کو بچالیا، الیکیشن کمیش نے جمہوریت کو نقصان پہنچایا، ویڈیو کی تحقیقات کیوں نہیں کیں۔ الیکشن کمیشن نے ہارس ٹریڈنگ کا موقع دیا۔

    Advertisements
    104 مناظر