• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • ڈسکہ کے ضمنی انتخابات کا معاملہ، الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

    پاکستان تحریک انصاف نے این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔
    پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی نے درخواست میں نوشین افتخار اور دیگر کو فریق بنایا۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن نے قواعد و ضوابط کو بالائے طاق رکھ کر فیصلہ دیا، ای سی پی کا فیصلہ آرٹیکل 10 اے کی خلاف ورزی ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ فیصلہ کالعدم قرار دے کر نتائج کے اعلان کا حکم دیا جائے۔

    53 مناظر