بلاول اور حمزہ شہباز کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور حمزہ شہباز کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس کے دوران بلاول نے حمزہ شہباز کو سینیٹ میں یوسف رضا گیلانی کی جیت کی مبارک باددی۔
بلاول بھٹو زرداری اور حمزہ شہباز نے باہمی گفتگو میں پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے مشترکہ جدوجہد تیز کرنے پربھی اتفاق کیا۔ دریں اثنا سینیٹ الیکشن میں بڑے اپ سیٹ کے بعد پی ڈی ایم نےپنجاب پر نظریں جما لیں، ان ہاؤس تبدیلی کے لیے پیپلزپارٹی متحرک ہو گی ہے اور بیک ڈور رابطے بھی شروع کر دئیے ہیں۔ پنجاب میں حکومت کو سرپرائزدینے کے لیے سابق صدرِ آصف علی زرداری نے سیاسی کھیل شروع کر دیا۔
پنجاب میں اسوقت تحریک انصاف کے پاس181 نشستیں ہیں جبکہ ن لیگ 166،ق لیگ 10،پیپلز پارٹی کے پاس 7 نشستیں ہیں، 4 آزاد ارکان ہیں،ایک راہ حق پارٹی کے پاس نشست ہے ۔چوہدری نثار نے تاحال حلف نہیں اٹھایا۔ وزیراعلی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کے لیے 93 ارکان اپنے دستخطوں کے ساتھ پیش کر سکتے ہیں ،وزیراعلی کو اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے 186 ارکان کی حمایت درکار ہوتی ہے،پیپلز پارٹی تحریک انصاف کے ناراض ارکان پر نظریں جمائے بیٹھی ہے۔ پنجاب میں ان ہاوس تبدیلی کی کنجی ق لیگ کے پاس ہے۔