• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • اسلام آباد سینیٹ الیکشن میں جو کچھ ہوا، اس پر ہر جمہوریت پسند شرمندہ ہے: عثمان بزدار

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں ووٹ کو جعلی عزت دینے کے دعویداروں نے سر عام ووٹ کی تذلیل کی، پی ڈی ایم نے بولیاں لگا کر جمہوری اقدار کا جنازہ نکالا، گھناؤنا کھیل کھیل کر اخلاقی، سیاسی اور جمہوری روایات کو پامال کیا گیا۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا ضمیروں کا سودا کرنے والوں نے ہر جمہوری اصول کو پاؤں تلے روندا، یہ عبدالحفیظ شیخ کی نہیں بلکہ جمہوری سوچ رکھنے والے ہر سیاستدان کی ہار ہے، منڈیاں لگا کر الیکشن پر ڈاکہ ڈالنے والوں نے اپنے سینے پر بد ترین داغ سجایا، وزیراعظم کے سینیٹ الیکشن کے بارے میں تحفظات سچ ثابت ہوئے، عمران خان کا اعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان ایک جرات مند لیڈر کا دلیرانہ اقدام ہے۔

    71 مناظر