• انویسٹی گیشن پولیس کوٹ لکھپت،04 رکنی سنیچر گینگ گرفتار

    پریس ریلیز
    پی آر او انویسٹی گیشن ونگ لاہور

    انویسٹی گیشن پولیس کوٹ لکھپت،04 رکنی سنیچر گینگ گرفتار، 02موٹر سائیکل،18 قیمتی موبائل فون، ہزاروں روپے نقدی، ناجائز اسلحہ برآمد*

    24 فروری 2023
    انویسٹی گیشن پولیس کوٹ لکھپت نے کارروائی کرتے ہوئے04 رکنی سنیچر گینگ کوگرفتارکرلیا ہے۔، انچارج انویسٹی گیشن کوٹ لکھپت رانا نعیم اللہ خاں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان بلال،نعمان عرف نومی، احمد اور لقمان گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل چھیننے کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔ ملزمان سے02موٹر سائیکل،18 قیمتی موبائل فون، ہزاروں روپے نقدی، ناجائز اسلحہ برآمدکر لیا ہے۔ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن آفتاب احمد پھلروان نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور ڈاکٹر انوش مسعود نے ملزمان کی گرفتاری پر کوٹ لکھپت ٹیم کیلئے تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا ہے۔

    353 مناظر