انویسٹی گیشن پولیس سبزہ زار، ڈکیت گینگ کے02ملزمان گرفتار
پریس ریلیز
پی آر او انویسٹی گیشن ونگ، لاہور۔
انویسٹی گیشن پولیس سبزہ زار، ڈکیت گینگ کے02ملزمان گرفتار۔ 12موبائل فونز، نقدی اور ناجائز آتشیں اسلحہ برآمد*
24فروری 2023
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سہیل اختر سکھیرا کی ہدایات پر ایس پی انویسٹی گیشن صدر عبدالحنان کی سربراہی میں انچارج انویسٹی گیشن سبزہ زار عمردراز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گینگ کے02ملزمان شہزاد عرف شہزادو اور اس کے ساتھی معاذ کو گرفتار کر کے ان سے 12موبائل فونز، نقدی اور ناجائز آتشیں اسلحہ برآمدکر لیا ہے۔ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں ڈکیتی اور راہزنی کے متعدد مقدمات ٹریس ہوئے ہیں۔ملزمان گن پوائنٹ پر شہریوں کو ان کی قیمتی اشیاء سے محروم کر دیتے تھے۔ ایس پی انویسٹی گیشن صدر عبدالحنان نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے سبزہ زار پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔
٭٭٭٭٭٭