یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کیلئے ایک سو دس فیصد پر امید ہیں: شاہد خاقان عباسی
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے حیدر گیلانی کی ویڈیو کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا پانچ چھ ویڈیوز سامنے آئی ہیں، آپ معلوم نہیں کس فوٹیج کی بات کر رہے ہیں۔
ادھر ترجمان پاکستان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آٹا، چینی چوروں کا یہ ملک نہیں ہوسکتا، ڈھائی سال میں معیشت اور روزگار تباہ ہوا، کرپشن چوری اور نااہلی کے علاوہ حکومت نے کچھ نہیں کیا، تحریک انصاف کی یہ اقلیتی حکومت ہے، اتحادی الگ ہو جائیں تو حکومت کے پاس اکثریت نہیں رہے گی۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اتحادی ایم این ایز اپنے حلقوں میں نہیں جا سکتے، عوامی نمائندوں سے حلقے کے لوگ کہتے ہیں یہ حکومت آٹا بجلی چور ہے۔