پی ڈی ایم سینیٹ کی ہاری ہوئی بازی میں تمام تر توانائیاں صرف کر رہی ہے: فردوس عاشق
معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر آج تحریک انصاف کے ہاتھوں کرپشن کے بت گریں گے، ایوان بالا میں عمران خان کا نظریہ کامیاب ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ علی حیدر گیلانی نے اقرار جرم کیا کہ ویڈیو اسی کی ہے، کرپشن کے مال پر پلنے والے شہزادے کو مبارکباد کی بجائے قوم سے معافی مانگنی چاہئے تھی۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کرپٹ پی ڈی ایم ٹولہ اپنے کرتوتوں کے باعث روزانہ ایکسپوز ہو کر عمران خان کے ہر موقف کو درست ثابت کرتا ہے۔