
سینیٹ الیکشن کیلئےعمران خان نے ہررکن اسمبلی کو پچاس،پچاس کروڑدیئے:بلاول بھٹو
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیراعظم اراکین اسمبلی کو خریدنے کیلئے ریاست کا پیسہ استعمال کر رہے ہیں۔ عمران خان نے ہر ایم این اے کو پچاس، پچاس کروڑ دیئے۔
اسلام آباد میں پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے کھل کر کہہ رہے ہیں ان کو ووٹ نہیں دیں گے۔ سینیٹ الیکشن کیلئے ہماری تیاری مکمل ہے، سب کو خوشخبری دیں گے۔
بلاول بھٹو نے الزام عائد کیا کہ وزیراعظم عمران خان ممبران کو خریدنے کے لیے ریاست کا پیسہ استعمال کر رہے ہیں لیکن ہم ہر ممبر پر زور دے رہے ہیں کہ وہ ضمیر کے مطابق اپنا ووٹ دے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ سینیٹ میں پیسے کے استعمال کی بات کرکے اپوزیشن کی کردار کشی کی جا رہی ہے۔ پیسہ حکومت استعمال کر رہی ہے۔