• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • ہمارے ووٹ ضائع نہیں ہونے چاہئیں: وزیراعظم کی اراکین کو ہدایت

    وزیراعظم عمران خان نے ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ووٹنگ میں ہمارے ووٹ ضائع نہیں ہونے چاہئیں۔
    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاوس میں ظہرانہ ہوا، حکومتی اتحادی جماعتوں نے بھی شرکت کی، شرکت کرنے والوں میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)، پاکستان مسلم لیگ ق، بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے وفود نے شرتک کی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ زین بگٹی نے بھی وزیرعاظم عمران خان کے ظہرانے میں شرکت کی۔ ظہرانے میں پلاؤ، سیخ کباب، قورمہ اور دال اور سلاد پیش کیا گیا۔ ظہرانے سے پہلے حفیظ شیخ اور فوزیہ ارشد نے خطاب کیا۔

    اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان نے نے ارکان کو ووٹ ڈالتے وقت احتیاط برتنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ووٹنگ میں ہمارے ووٹ ضائع نہیں ہونے چاہئیں، مجھے اپنی ٹیم پر اعتماد ہے، انشاء اللہ کامیاب ہونگے۔

    اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان سے حکومتی اتحادی جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نواب شاہ زین بگٹی نے ملاقات کی ، اس دوران شاہ زین بگٹی نے ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو سینیٹ الیکشن کے دوران ووٹ دینے کا اعلان کردیا۔

    62 مناظر