• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • سینیٹ انتخابات کے لئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا آغاز ہوگیا

    سینیٹ انتخابات کے لئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا آغاز ہوگیا۔ اسلام آباد کی دو نشستوں کیلئے 800 بیلٹ پیپرز چھاپے جا رہے ہیں۔
    سینیٹ کی 37 نشستوں کے لیے 2600 سے زائد بیلٹ پیپرز چھاپے جا رہے ہیں۔ سندھ کی 11 نشستوں کے لئے 600 بیلٹ پیپرز چھاپے جا رہے ہیں۔ خیبرپختونخواہ کی 12 نشستوں کے لئے 800 بیلٹ پیپرز، بلوچستان کی 12 نشستوں کے لئے 400 بیلٹ پیپرز چھاپے جا رہے ہیں۔

    الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی 2 نشستوں کے لیے اراکین قومی اسمبلی کو دو دو بیلٹ پیپرز دیئے جائیں گے۔ سندھ کی 11 نشستوں کے لیے اراکین سندھ اسمبلی کو تین تین بیلٹ پیپرز دیئے جائیں گے۔ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی 12، 12نشستوں کیلئےاراکین کو 4، 4 بیلٹ پیپرز دیئے جائیں گے۔

    سینیٹ انتخابات امیدواروں کے لیے ریٹائرمنٹ کا وقت ختم ہونے پر الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز پرنٹنگ کیلیے بھیجے۔ پرنٹنگ کے بعد الیکشن کمیشن بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا عمل مکمل کریگا۔

    67 مناظر