وزیراعظم انتخابی عمل میں ضمیروں کی خریداری کو ختم کرنے کیلئے کوشاں ہیں: فردوس عاشق
فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ایوان بالا کے انتخابی عمل میں پیسے کے بل بوتے پر ضمیروں کی خریداری جیسی بیماری کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔
معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ووٹ کا تقدس پامال کرنے والے ووٹ کو عزت دینے کے کھوکھلے نعرے کی آڑ میں سینیٹ الیکشن میں ووٹ کے تقدس کو تارتار کرنے کی منصوبہ بندی کئے بیٹھے ہیں، ن لیگ اور کرپٹ ظل سبحانی نے جس یوسف رضا گیلانی کو وزیراعظم کے منصب سے ہٹوایا، آج اسی کو سینیٹر منتخب کرانے کیلئے در در کی خاک چھان رہے ہیں۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو نا تجربہ کار سیاستدان کہنے والے عقل کے اندھے خود کپتان کے سیاسی یارکرز کے سامنے بے بس نظر آتے ہیں۔
Advertisements