• اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف کی کارروائی، موٹر سائیکل چور و سنیچر گینگ گرفتار

    اے وی ایل ایس سٹی ڈویژن۔۔موٹر سائیکل چور و سنیچر گینگ گرفتار

    ملزمان سے13 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 18موٹرسائیکلیں، برآمد

    اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف نے کارروائی کرتے ہوئےموٹر سائیکل چور و سنیچر گینگ کے 02ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے 13 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 18موٹرسائیکلیں برآمد کر لی ہیں۔ ایس پی AVLS رانا زاہد حسین کی سربراہی میں ڈی ایس پی شیخ عامر سلیم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چور و سنیچر گینگ کے 02ملزمان عامر علی اور ساتھی سفیان کو گرفتار کر کے ان سے13 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 18موٹرسائیکلیں برآمد کر لی ہیں۔ملزمان نے دوران تفتیش متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ ملزمان لاوارث اور بغیر لاک کے کھڑی موٹرسائیکل کو ٹارگٹ کرتے تھے۔ ایس پی اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف رانا زاہد حسین نے کہا ہے کہ عادی موٹرسائیکل چوروں کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سہیل سکھیرا نے اے وی ایل ایس سٹی ڈویژن ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔

    387 مناظر