نارکوٹکس یونٹ کی کارروائی، 2 ریکارڈ یافتہ منشیات فروش گرفتار
نارکوٹکس یونٹ کی کارروائی، 2 ریکارڈ یافتہ منشیات فروش گرفتار
گرفتار ملزمان سے3کلو افیون، 1 کلو 700 گرام چرس برآمد
ملزمان تعلیمی اداروں کے گردونواح میں منشیات فروشی میں ملوث تھے
نارکوٹکس یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ریکارڈ یافتہ منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان سے سے3کلو افیون، ایک کلو 700 گرام چرس برآمد کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی نارکوٹکس یونٹ مظہر اقبال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے تعلیمی اداروں کے گردونواح میں منشیات فروخت کرنیوالے 02 ریکارڈ یافتہ منشیات فروشوں نعیم عمر اور خرم مقصود کو گرفتارکر کے ان سے 3کلو افیون، 1 کلو 700 گرام چرس برآمدکر لی ہے۔ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیاگیا ہے۔ ملزمان تعلیمی اداروں کے گردونواح میں منشیات فروشی میں ملوث تھے۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سہیل سکھیرا نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کی بربادی کا باعث بنے والےعناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہو سکتے۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سہیل سکھیرا نے نارکوٹکس یونٹ کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیاہے۔
346 مناظر