• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات

    پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی، مجموعی علاقائی سلامتی بشمول افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
    آئی ایس پی آر کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے پیر کو جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

    دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبالہ خیال کیا گیا جبکہ افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے پیشرفت پر بھی غور کیا گیا۔

    79 مناظر