• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں تیزی سے تنزلی کا سلسلہ جاری

    ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں تیزی سے تنزلی کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک مرتبہ پھر امریکی کرنسی مزید سستی ہو گئی۔
    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں روپے کی قدر تیزی سے بحال ہو رہی ہے، گزشتہ چند ہفتوں کے دوران ملکی کرنسی کی قدر بحال ہو رہی ہے جبکہ امریکی کرنسی میں گراوٹ دیکھ رہی ہے۔ ملکی معیشت میں مثبت اعشاریے، مسلسل بڑھتے ہوئے ترسیلات زر اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی طرف سے پاکستان کے قرض پروگرام کی بحالی کے اثرات روپے پر پڑ رہے ہیں۔

    سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 6 پیسے سستا ہو گیا اور قیمت 158 روپے 10 پیسے سے کم ہو کر 158 روپے 4 پیسے ہو گئی ہے

    Advertisements
    111 مناظر