• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • خیبرپختونخواسےسینیٹ امیدواربلامقابلہ کرانیکی حکومتی پیشکش پی ڈی ایم نےٹھکرادی

    اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے سینیٹ انتخابات کیلئے خیبر پختونخوا سے امیدواروں کو بلا مقابلہ منتخب کرنے کی حکومتی پیشکش ٹھکرا دی ہے۔
    ذرائع کے مطابق حکومت نے خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی 7 جنرل نشستوں میں سے 2 اپوزیشن کو دینے کی پیشکش کی تاہم پی ڈی ایم نے حکومت کی پیشکش کا جواب دینے سے احتراز کیا ہے۔

    حکومت کی پیشکش لے کر سینیٹر تاج آفریدی نے پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی۔ اس اہم ملاقات میں لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی اور پیپلز پارٹی کے لیڈر راجہ پرویز بھی موجود تھے۔

    پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن نے تاج آفریدی کو مشاورت کے بعد جواب دینے کا کہا، تاہم تاحال حکومت کی پیشکش کا جواب نہیں دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کی قیادت خیبر پختونخوا میں اپنی حکمت عملی کے تحت انتخاب لڑے گی۔

    101 مناظر