• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • ایک بار پھر ثابت ہو گیا آئین، ووٹ چوروں کی چالبازیوں سے بالاتر ہے: مریم

    پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یاد رکھو ڈسکہ دھند ٹیکنالوجی اب نہیں چلے گی، ووٹ کی طاقت سے ڈرتے کیوں ہو؟۔

    دوسری جانب سپریم کورٹ نے صدارتی ریفرنس پر محفوظ شدہ رائے سنا دی اور کہا کہ سینیٹ انتخابات آئین کے تحت خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوں گے۔ عدالت نے یہ بھی قرار دیا ہے کہ ووٹ کی سیکریسی ہمیشہ کے لیے دائمی نہیں رہتی، عدالت نے چار ایک کی اکثریت سے فیصلہ سنایا۔
    مریم نواز نے کہا ہے کہ ایک بار پھر ثابت ہو گیا آئین، ووٹ چوروں کی چالبازیوں سے بالاتر ہے، اب کھمبے نوچتی کھسیانی بلیاں ٹیکنالوجی کا واویلا کر رہی ہیں۔

    86 مناظر