تحریر:سلمان احمد قریشی
آج ضلع اوکاڑہ کے صحافتی افق پر نظر ڈالیں توشیخ شہباز شاہین کی پرواز ہی سب سے بلند نظر آتی ہے۔ وہ ضلع بھر میں نمایاں حیثیت اور مقام رکھتے ہیں۔نوجوان شخصیت اور باہمت انسان شیخ شہباز اس وقت اوکاڑہ پریس کلب کی صدارت کے عہدے پر فائز ہیں۔ انھوں نے چند سالوں میں ترقی کی منازل طے کیں اور آج صحافت کا منفرد حوالہ ہیں ۔شیخ شہباز شاہین نےبطور صحافی مختلف اخبارات کے ساتھ بطور رپورٹر کام کیا۔ “آج” نیوز کے ساتھ روز اول سے منسلک ہوئے اور تاحال کام کررہے ہیں۔
شیخ شہباز شاہین نے مقامی صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے دن رات کام کیا۔ یہی وجہ ہے کہ بہت کم وقت میں ورکنگ جرنلسٹ نے ان پر اعتماد کرتے ہوئے انہیں صدر پریس کلب کے عہدہ کے لیے منتخب کیا۔وہ ہر مشکل وقت میں سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے رہے۔ شیخ شہباز شاہین نے اپنے کردار اور کارکردگی سے ثابت کیا کہ ممبران اوکاڑہ پریس کلب کا انتخاب درست تھا۔ 2018سے تاحال شیخ شہباز شاہین ہی سب کا انتخاب ہیں۔بطور صحافی اوکاڑہ کے عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کے ساتھ انکے حل کرنے کی ٹھانی ان میں کچھ بڑے مسائل جن پر کبھی بھی ماضی میں بات نہیں کی گئی انکو نظر انداز کیا گیا انھوں نے ان مسائل کو بھی اجاگر کیا اور حل کروایا اور اسی مشن پر آج تک کام کر رہے ہیں۔
وہ مختلف صحافتی تنظیموں میں نمایاں عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔اوکاڑہ پریس کلب میں بطور صدر مسلسل کامیابی قابل ذکر ہے۔شیخ شہباز شاہین ایک ہنس مکھ اور غریب پرور انسان ہیں اور انکا مشن عوام کی خدمت کرنا ہے انکی روزمرہ کی روٹین ہے کہ وہ صبح سویرے اٹھ کرناشتہ کرتے ہی گھر سے سیدھے پریس کلب آجاتے ہیں جہاں صحافی دوستوں کے ساتھ عوام الناس اور سرکاری افسران سےرابطہ میں رہتے ہیں۔خبر کی تلاش سے خبر دینے تک، خبر کے نشر ہونے سے اس پر کاروائی تک اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داری سے غافل نہیں ہوتے۔ عام آدمی کے مسائل سنتے ہیں اورانہیں اجاگر کرتے ہیں۔انکا موبائل نمبر ہر کسی کے پاس موجود ہے۔ کسی بھی وقت انکو فون کریں تو وہ رسپانس دیتے ہیں۔ یہاں تک کے رات کے پچھلے پہر بھی فون کال پر میسر ہوتے ہیں۔کمال کی ہمت اور حوصلہ ہے۔ اکتاہٹ کا شکار نہیں ہوتے۔ رابطہ کو زحمت نہیں رحمت سمجھتے ہیں۔عوامی خدمت سے سرشار شخصیت شیخ شہباز میدان صحافت تک ہی متحرک نہیں، سماجی سرگرمیوں میں بھی فعال نظر آتے ہیں۔مضبوط رابطہ اور عملی کردار ادا کرنے کی صلاحیت کی بدولت اوکاڑہ جم خانہ کے الیکشن میں ایگزیکٹو ممبر کے انتخاب میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے۔ ایک طرف شیخ شہباز شاہین تھے دوسری طرف دھن دولت، سیاسی اجارہ داری اور شہر کی سرداری کے خواہش مند، لیکن فتح مند شیخ شہباز رہے۔ پورے ضلع سے انہیں ایگزیکٹو ممبر کے لیے ووٹ ڈالے گئے۔دولت کی نمود و نمائش ، رسمی ستائش اور سب کچھ حاصل کرنے کی خواہش کے سامنے ایک بہادر صحافی نے جم خانہ کے انتخاب میں بند باندھ دیا۔ راقم الحروف بھی ایک وقت تک انکے حریفوں میں شامل رہے۔لیکن انکی خوبیوں کو نظر انداز نہیں کرسکے۔ سوچ کا زاویہ مختلف ہونے کے باوجود ان سے تعلق قائم رہا اور آج بھی ہے۔ایک قربت یہ بھی میسر رہی کہ وہ میرے ہمسایہ ہیں دوسرا پریس کلب میں انکے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بھی خوشگوار ہے۔ میدان صحافت میں بہت سے پست قد اور ناتوانا کردار انکے برابر آنے کے لیے ایڑھی کے بل کھڑے ہونے کی کوشش میں گرتے دیکھے۔ یہاں تک کہ انکے سہارے ہی کھڑے نظر بھی آتے ہیں۔ ہم نے ان سے اختلاف بھی کیا اور ساتھ بھی رہے انہیں ایک دانا انسان کی طرح قائل کرنے یا ہم آواز بننے کی صلاحیت سے بھر پور پایا۔ انسان دائمی کامیابی خواہش یا سازش سے حاصل نہیں کرسکتا اسکے لیے کردار گواہی دیتا ہے تو کامیابی ممکن ہوتی ہے۔ وفا کے عہد و پیماں اظہار کے نہیں عمل کے محتاج ہوتے ہیں۔بہتر عمل ہی بلند پرواز کے لیے لازم ہے۔ بس لکھے دیتے ہیں کہ عہد حاضر کی توانا آواز صرف اور صرف شیخ شہباز