
یوسف رضا گیلانی نے ووٹ کیلئے وزیراعظم سے مدد مانگ لی
سینیٹ الیکشن میں اسلام آباد سے پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے وزیراعظم عمران خان سے ووٹ اور حمایت مانگ لی۔
ذرائع کے مطابق یوسف رضا گیلانی کی جانب سے وزیراعظم عمران خان سمیت تمام ارکان قومی اسمبلی کو خط بھجوایا ہے جس میں انہوں نے سینیٹ الیکشن کے لیے اپنے لئے ووٹ مانگا ہے۔
یوسف رضا گیلانی نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ ارکان قومی اسمبلی 3 مارچ کے سینیٹ الیکشن کے لیے ووٹ دیں۔ آج کیے گئے فیصلے مستقبل کی سمت طے کریں گے۔ میں نے سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا ہے۔
انہوں نے اپنے خط میں لکھا کہ 1985ء سے پارلیمان کا حصہ ہوں۔ 4 دہائیوں کو سیاسی سفر سب کے سامنے ہے۔ بطور وزیراعظم حزب اختلاف کے لیے وزیراعظم ہاؤس کے دروازے کھلے رکھے۔