متاثرہ بچی کو مکمل قانونی و اخلاقی مدد و راہنمائی فراہم کریں گے:ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود
متاثرہ بچی کو مکمل قانونی و اخلاقی مدد و راہنمائی فراہم کریں گے
لاہور(اشفاق کنول کرائم رپورٹر) غازی آباد کی 16 سالہ متاثرہ بچی نے والدین کے ہمراہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود سے ملاقات کی۔ڈاکٹر انوش مسعود نے متاثرہ بچی کو انصاف کی ہر ممکن فراہمی کی یقین دہانی کروائی۔ایس ایس پی انویسٹی ڈاکٹر انوش مسعود کے مطابق متاثرہ بچی کو مکمل قانونی و اخلاقی مدد و راہنمائی فراہم کریں گے۔ملزم کو پراسیکیوشن کی مدد سے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ڈاکٹر انوش مسعود کا مزید کہنا تھا کہ خواتین و بچوں کے ساتھ زیادتی،جنسی ہراسگی،تشدد کے واقعات معاشرے کے چہرے پر گھناؤنا داغ ہیں،
385 مناظر