• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں عبدالحفیظ شیخ ہی کامیاب ہوں گے: شیخ رشید

    وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عبدالحفیظ شیخ نے ڈوبی ہوئی معیشت کا بیڑہ اٹھایا، انہوں نے 20 ارب ڈالر کا خسارہ ختم کرکے سرپلس کیا۔ عمران خان کی قیادت میں وہی سینیٹ الیکشن میں کامیاب ہوں گے۔
    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عبدالحفیظ شیخ نے بطور وزیر خزانہ ایکسچینج ریٹ بھی مستحکم کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ تحریک انصاف میں کسی قسم کی پھوٹ نہیں ہے۔ وزیراعظم کی قیادت میں ملک آگے بڑھ رہا ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں اگر بات چیت نہ بھی ہوئی تو پی ٹی آئی ہی جیتے گی۔ پنجاب میں پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ معاملات طے پا جائیں گے۔ ایم کیو ایم حکومت کی اتحادی ہے، مجھے یقین ہے کہ وہ بھی عبدالحفیظ شیخ کو ہی ووٹ دے گی۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ آصف زرداری کی کرپشن کو چھپانے کیلئے ایک شخص نے قربانی دی۔ سیلاب زدگان کیلئے ترک صدر کی بیوی نے ہار دیا، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے وہ اپنی اہلیہ کو پہنا دیا تھا۔ بڑی مشکل سے وہ ہار قومی خزانے میں جمع کرایا گیا تھا۔

    72 مناظر