پیپلز پارٹی کی آفرپر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب
ایم کیو ایم نے پیپلز پارٹی کی پیش کش کے بعد سینیٹ الیکشن کی حکمت عملی طے کرنے کیلئے رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا۔
متحدہ کی قیادت نے تمام ارکان کو کراچی پہنچنےا ور نقل وحرکت محدود کرنے کی ہدایت کر دی، پارٹی ذرائع کے مطابق تمام ارکان کو سینیٹ الیکشن تک مخصوص مقامات پر ٹھہرایا جائے گا۔
قبل ازیں ایم کیو ایم نے آج حکمران جماعت پی ٹی آئی کے سینیٹ الیکشن سے متعلق اجلاس میں شرکت سے معذرت کر لی، ایم کیوایم کی عدم شرکت سے متعلق موقف اختیار کیا گیا کہ رابطہ کمیٹی نے اراکین اسمبلی کو ظہرانے میں پہنچنے کی واضح ہدایت نہیں دی تھی، ایم کیوایم ظہرانے پر رابطہ کمیٹی کے مبہم ردعمل کے بعد ایم کیو ایم کا کوئی رکن اسمبلی پی ٹی آئی کے اجلاس میں نہیں پہنچ سکا۔