• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • گیلانی کو سپورٹ کرنے پر پی پی سینیٹ میں دو نشستیں ایم کیو ایم کو دینے کیلئے تیار

    پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کو سینیٹ الیکشن مل کر لڑنے کی پیشکش کردی ، وزیر بلدیات ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کو سپورٹ کرنے پر اپنا امیدوار دستبرار کرکے جنرل اور خواتین کی نشست ایم کیو ایم کو دینے کو تیار ہیں۔
    پیپلزپارٹی کا وفد ایم کیوایم پاکستان مرکز بہادرآباد پہنچا جس میں ناصر حسین شاہ، شرجیل میمن، مرتضیٰ وہاب اور وقار مہدی شامل تھے۔ ایم کیو ایم رہنماؤں اور پی پی وفد کے درمیان ملاقات ہوئی جس کے بعد دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کی۔

    وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ کا کہنا تھاکہ ایم کیوایم کی دو نشستوں کیلئے اپنے امیدوار دستبردار کرانے کو تیار ہیں لیکن متحدہ کو بھی یوسف رضا گیلانی والی نشست پر مدد کرنا ہوگی۔

    ان کا کہنا تھاکہ بلاول بھٹو کی ہدایت پر یہاں آئیں ہیں، متحدہ نے کہا ہے کہ ہماری گزارشات کو رابطہ کمیٹی میں رکھیں گے۔

    56 مناظر