• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • وزیراعظم کا آج دورہ جہلم

    وزیراعظم کا آج جہلم جانے کا پروگرام ہے، خوشاب روڈ اور ٹیکسلا یونیورسٹی سب کیمپس کی تعمیر سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کا اعلان متوقع ہے۔عمران خان دسویں صدی کے عظیم شاہکار قلعہ نندنہ کا وزٹ بھی کریں گے۔
    وزیر اعظم آج جہلم کے دورے کے دوران زیتون کا پودا لگائیں گے جبکہ پنڈ دادن خان کا دورہ بھی کریں گے۔ عمران خان نندنہ قلعہ تاریخی البیرونی مقام پر ہیریٹج ٹریل کا افتتاح کریں گے۔ اس مقام کی تاریخی اہمیت کا تعلق گیارھویں صدی سے ہے جب معروف دانشور ابوریحان البیرونی نے یہاں اپنے قیام کے دوران زمین کا محیط معلوم کیا۔ بعد میں البیرونی نے اس علاقے کے بارے میں ایک مشہور کتاب لکھی اور نندانہ کو بڑا علمی مرکز قرار دیا۔

    وزیراعظم ٹلہ جوگیاں نیشنل پارک، سالٹ رینج نیشنل پارک کا افتتاح کریں گے، 6 پروٹیکیٹڈ ایریاز میں خیری مورت نیشنل پارک، چھنجی نیشنل پارک کے علاوہ نمل ویٹ لینڈ، چشمہ ویٹ لینڈ نیچرریزروز بھی شامل ہیں۔ وزیراعظم کوسالٹ رینج میں جنگلی حیات کے تحفظ، ماحولیاتی تحفظ پربریفنگ دی جائےگی۔

    73 مناظر