Site icon Meritnews

پاکستان میں وکی پیڈیا سروسز بلاک

دنیا بھر میں آن لائن انسائیکلو پیڈیا سروس کے حوالے معروف ویب سائٹ وکی پیڈیا کو توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر پاکستان میں بلاک کر دیا گیا ہے ۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے انتباہ کے باوجود توہین آمیز اور غیر قانونی مواد نہ ہٹانے پر وکی پیڈیا کو گزشتہ روز بلاک کردیا گیا ہے ، اس حوالے سے پی ٹی اے کے حکام کی جانب سے بھی تصدیق کردی گئی ۔

پی ٹی اے حکام کے مطابق وکی پیڈیا کو بلاک کرنے سے قبل عدالتی احکامات پر ویب سائٹ سے توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر اسے ڈی گریڈ کیا گیا اور 48 گھنٹے کے لیے اس کی سروس کو آہستہ بھی کیا گیا ، وکی پیڈیا کو پورا موقع فراہم کیا گیا کہ وہ اس حوالے سے اپنا مؤقف سامنے رکھتے ہوئے توہین آمیز مواد ویب سائٹ سے ہٹائے لیکن نہ تو مواد ہٹایا گیا اور نہ ہی وکی پیڈیا کے حکام پی ٹی اے کے سامنے پیش ہوئے ۔

پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ وکی پیڈیا کی سروس کی پاکستان میں دوبارہ بحالی کے حوالے سے توہین آمیز اور غیر قانونی مواد ہٹانے کے بعد ہی غور کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ یکم فروری کو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے وکی پیڈیا کو انتباہ جاری کیا تھا کہ اگر ویب سائٹ سے توہین آمیز مواد نہ ہٹایا گیا تو وکی پیڈیا سروس کو ڈی گریڈ کرتے ہوئے اسے بلاک کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں وکی پیڈیا کا استعمال کرنے والوں میں ایک بڑی تعداد اسکول، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم طلبہ کی ہے ، جو کہ اپنے مضمون سے متعلق بنیادی معلومات وکی پیڈیا سے ہی حاصل کرتے ہیں۔

Exit mobile version