شاہدرہ انویسٹی گیشن پولیس۔ ہاؤس رابرز گینگ گرفتار
*پریس ریلیز*
پی آر او انویسٹی گیشن ونگ لاہور
شاہدرہ انویسٹی گیشن پولیس۔ ہاؤس رابرز گینگ گرفتار، 15 تولے طلائی زیورات، نقدی اورناجائز اسلحہ برآمد
03 فروری 2023
شاہدرہ انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہاؤس رابرز گینگ کے 03ملزمان گرفتار کر کے ان سے لاکھوں روپے مالیت کے15 تولے طلائی زیورات، نقدی اورناجائز اسلحہ برآمدکر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انچارج انویسٹی گیشن شاہدرہ محمد سرور نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ہاؤس رابرز گینگ کے 03ملزمان شہباز، شرافت اور اسامہ کو گرفتار کر کے ان سے لاکھوں روپے مالیت کے15 تولے طلائی زیورات، نقدی اورناجائز اسلحہ برآمدکر لیا ہے۔ ملزمان کیخلاف لاہور کے مختلف تھانوں میں ہاؤس رابری کے متعدد مقدمات ٹریس ہوئے ہیں۔ ایس پی انویسٹی گیشن سٹی ڈاکٹر رضا تنویر نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن انوش مسعود نے شاہدرہ انویسٹی گیشن ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔
******