• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • بہاول پور.تھانہ کینٹ پولیس کی قماربازوںکے خلاف بڑی کارروائی

    بہاول پور(محمد عمر فاروق خان} تھانہ کینٹ پولیس کی قماربازوںکے خلاف بڑی کارروائی،17ملزمان گرفتار،02 لاکھ سے زائددائو پرلگی رقم برآمد، مقدمہ درج۔تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرحسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پر ایس ایچ اوتھانہ کینٹ فیصل امین کی زیرنگرانی مزمل اقبالSIوملازمان پر مشتمل ٹیم کومخبر نے اطلاع دی کہ محمدایازجوکہ بدنام زمانہ جواری ہے جواء کھیلتا بھی ہے اورکھیلواتابھی ہے اس وقت قطعہ العمار موڑ کے قریب اپنے احاطہ میں بیٹھا جواء کھیل بھی رہاہے اورکھیلوابھی رہاہے ریڈ کیا جائے تو پکڑے جاسکتے ہیں ۔اس اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے17 قماربازوں کو گرفتارکرکے دائو پرلگی رقم02 لاکھ01ہزار260 روپے،متعددموبائل فونزوگھڑیاں اور208 پتے تاش برآمدکرلیے۔قماربازوں میںمحمدایاز،غلام مصطفی ،محمداختر ،محمدسلمان ، راہول جاوید،محمدرمضان،محمدعامر،محمدنیاز،عتیق الرحمن،محمدشہباز،محمدسعید،ظفراقبال،نورمحمد،محمدساجد،نصیراحمد،محمدمختیار اور محمد محسن شامل ہیں۔تھانہ کینٹ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

    Advertisements
    109 مناظر