• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • جیلیں ہمارے لیے نئی بات ہیں نہ ہی سیاسی انتقام سے گبھرائیں گے، نااہل حکمرانوں نے ملک تباہ کردیا.حمزہ شہباز

    پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جیلیں ہمارے لیے نئی بات ہیں نہ ہی سیاسی انتقام سے گبھرائیں گے، نااہل حکمرانوں نے ملک تباہ کردیا، چوروں کو ساتھ بٹھا کر ریاست مدینہ کی باتیں کرنے والوں کا یوم حساب قریب ہے۔
    جیل سے رہائی کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے ہمراہ کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تین سالوں میں یہ بے نقاب ہوئے، عمران اب تمہارا یوم حساب قریب ہے۔ چوروں کوساتھ بٹھا کرریاست مدینہ کی بات کرتا ہے۔
    انہوں نے کہا کہ پہلے آٹا ایکسپورٹ پھرامپورٹ کیا گیا، دوائیوں میں 350فیصد اضافہ کیا گیا، آٹا،چینی،ادویات چورآج بھی کابینہ میں بیٹھے ہیں۔ شوگرانکوائری رپورٹ کہتی ہے چینی میں اربوں کا غبن ہوا۔
    لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ایک طرف مفروں پرمبنی الزامات،دوسری طرف آٹا،چینی چورپکڑے جاتے ہیں۔ چھ ہفتوں سے دال،آٹا،چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ انتقام کی آگ ٹھنڈی ہونے کا نام نہیں لے رہی، جب ملتا کچھ نہیں توغصہ22کروڑعوام پرنکالتا ہے۔

    47 مناظر