• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • وقت آیا تو ہر چیلنج کا جواب بھرپور طاقت سے دیا جائیگا. میجر جنرل بابر افتخار

    مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈی جی میجر جنرل بابر افتخار نے 27 فروری 2019 کے دن کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستانی مسلح افواج قومی حمایت کے ساتھ ہر خطرے سے مادر وطن کا ہمیشہ دفاع کرتی رہیں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ 27 فروری 2019 اس بات کا عکاس ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج دفاع وطن کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، کسی قوم کو عددی برتری سے نہیں قوم کے حوصلے اور عزم سے کامیابی ملتی ہے۔
    پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے واضح کیا کہ پاکستان امن کا خواہاں اور امن کے لیے کھڑا ہے، لیکن پاکستان کو درپیش ہر چیلنج کا بھرپور طاقت سے جواب دیا جائے گا۔

    74 مناظر