سینیٹ انتخابات: جماعت اسلامی نے پی ڈی ایم کی حمایت کا اعلان کر دیا
جماعت اسلامی نے سینیٹ الیکشن کے حوالے سے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پشاور میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران سینیٹ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ اجلاس کے دوران جماعت اسلامی اور پی ڈی ایم کے درمیان تمام معاملات طے پا گئے ہیں۔
اجلاس کے دوران جماعت اسلامی نے دیگر حزب اختلاف جماعتوں کی طرح پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے،