• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • پاکستان ہائی کمیشن ملائشیا میں پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل پر خصوصی میٹنگ کا اہتمام

    گزشتہ روز کیا گیا ۔ جس میں پاکستان تحریک انصاف ملائشیا کے میڈیا سیل انچارج فاروق ملک۔ جنرل سیکرٹری واجد خان ۔ممبرز میڈیا سیل شہزاد خان اور اسد اقبال نے پاکستان ہائی کمیشن فرسٹ سیکرٹری غلام حیدر صاحب سے خصوصی ملاقات کی ۔
    جس میں پاکستانی کمیونٹی کے مسائل اور ملائشیا کی مختلف جیلوں میں پھنسے پاکستانی قیدیوں کی واپسی پر خصوصی بات چیت ہوئی ۔
    پاکستان تحریک انصاف ملائشیا ٹیم کی طرف سے پاکستان ہائی کمشنر محترمہ آمنہ بلوچ اور فرسٹ سیکرٹری غلام حیدر صاحب کی خصوصی کاوشوں کی بدولت ملائشیا کے کیمپوں اور جیلوں میں قید پاکستانیوں کی رہائی اور وطن واپسی پر خراجِ تحسین پیش کیا ۔
    پاکستان تحریک ملائشیا کی ٹیم آیندہ بھی پاکستان ہائی کمیشن کے شانہ بشانہ پاکستانی کمیونٹی کے لئے پیش پیش رہے گی ۔

    Advertisements
    259 مناظر