• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • 27 فروری 2019 کو پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا

    27 فروری 2019 کو پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی شاندار کامیابی پر پاکستانی قوم آج سرپرائز ڈے منا رہی ہے۔ دشمن کے دو جہاز ما گرائے اور پائلٹ ابھی نندن گرفتار ہوا۔
    بھارت کے 2 جنگی طیارے گرا کر دندان شکن جواب دینے کے آپریشن کو 2 سال مکمل ہوگئے، 26 فروری 2019 کو رات کی تاریکی میں کی گئی بھار ت کی نام نہاد سرجیکل سٹرائیک کا جواب پاکستان کی طرف سے 27 فروری 2019 کو دن کی روشنی میں دیا گیا۔
    پاک فضائیہ کے شاہینوں نے اپنی سرحدوں کے اندر رہتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے 6 عسکری اہداف کا لاک کیا لیکن اپنا ایمونیشن ٹارگٹ سے دور گرا کر یہ پیغام دیا کہ آئندہ کوئی غلطی کی تو اِن اہداف کو تباہ بھی کیا جاسکتا ہے، اِسی دوران دشمن کی طرف سے مقابلے کیلئے طیارے بھیجے گئے تو پاک فضائیہ کے شاہینوں نے ایک ولولہ انگیز معرکے کے دوران دشمن کے دو طیاروں کو تباہ کر دیا۔

    افراتفری کے عالم میں دشمن ہمارے طیاروں کا تو کچھ نہ بگاڑ سکا البتہ اُس کی طیارہ شکن توپوں نے اپنا ہی ایک ہیلی کاپٹر مار گرایا، معرکے کے دوران تباہ ہونے والے ایک جہاز کا بھارتی پائلٹ ابھی نندن بھی پاکستان کے ہاتھ لگا لیکن امن کی خواہش کے پیش نظر اُسے واپس اُس کے وطن بھیج دیا گیا۔

    Advertisements
    136 مناظر