• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • ملتان سلطانز کے کپتان کی شاندار اننگز، لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے شکست

    نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 6) کے اہم میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو شکست دیدی ہے۔ اس جیت میں سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے اہم کردار ادا کیا۔
    تفصیل کے مطابق ملتان سلطانز نے ایک اہم میچ میں لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر پاکستان سپر لیگ کے مقابلوں میں فتح کی انٹری ڈال دی ہے۔

    اس میچ میں بھی ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے اپنا بلا خوب چلایا اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

    کپتان محمد رضوان نے صرف 49 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 12 چوکوں کی مدد سے 76 رنز کی شاندار اننگز اپنے نام کی۔ صہیب مقصود نے بھی ان کا خوب ساتھ دیا اور 7 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 61 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

    ملتان سلطانز نے مطلوبہ ہدف سولہ اعشاریہ دو اوورز میں مکمل کیا اور صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔ لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی نے 2 جبکہ سامت پٹیل نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔

    لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنائے تھے۔ اس میچ میں لاہور قلندرز کی جانب سے محمد حفیظ کامیاب بلے باز رہے جنہوں نے 35 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 3 چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 61 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

    دیگر بلے بازوں میں جوئے ڈینلی 31، سامت پٹیل 26 اور ڈیوڈ وائس 13 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

    99 مناظر