• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • صدر مملکت سے عراقی وزیر دفاع جمعہ اناد سعدون کی قیادت میں دفاعی وفد کی ملاقات

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے عراقی وزیر دفاع جمعہ اناد سعدون کی قیادت میں دفاعی وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی مفادات کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

    اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان عراق کے ساتھ باہمی تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، پاکستان تجارت ، معیشت اور دفاع کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا چاہتا ہے۔

    صدر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان عراق کی خودمختاری ، سیاسی اتحاد اور علاقائی سالمیت کی بھر پور حمایت کرتا ہے۔ ایوان صدر کے اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت نے پاکستان کےدفاعی تربیتی اداروں میں عراقی فوجی اہلکاروں کے لئے تربیتی کورسز کی پیشکش کی۔ اس موقع پر پاکستان کی جانب سے تکنیکی امداد اور انسانی وسائل کی مدد سے عراق میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں مدد کی بھی پیشکش کی گئی۔

    93 مناظر