تعلیمی اداروں میں 50 فیصد حاضری کی پالیسی برقرار رکھنے کا فیصلہ
محکمہ سکول ایجوکیشن نے لاہور سمیت صوبے کے سات اضلاع میں کورونا کا خطرہ برقرار ہونے کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں 50 فیصد حاضری کی پالیسی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جن اضلاع میں روزانہ 20 یا اس سے زیادہ کیسز آ رہے ہیں، وہاں 100 فیصد حاضری کے فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا۔
نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ لاہور، گجرات، ملتان، رحیم یار خان، سیالکوٹ، راولپنڈی اور فیصل باد میں طلبہ ایک دن سکول آئیں گے اور ایک دن چھٹی کریں گے۔ اس پالیسی پر 31 مارچ تک عملدرآمد جاری رہے گا۔
نوٹیفکشین کے مطابق اگر صورتحال بہتر ہوئی تو پالیسی پر نظر ثانی کی جائے گی۔