• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • این اے 75 : کمشنر اور آر پی او کو عہدوں سے ہٹانے کا فیصلہ

    الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ڈسکہ کے حلقہ این اے 75 میں ضمنی الیکشن تنازع کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر اور آر پی او گوجرانوالہ کیخلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے انھیں عہدوں سے ہٹانے کا حکم دیدیا ہے۔
    اس کے علاوہ ڈی سی اور ڈی پی او سیالکوٹ، اے سی اور ایس ڈی پی او ڈسکہ کی معطلی کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو وضاحت کیلئے طلب کر لیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے دیگر لوگوں کے خلاف محکمانہ کارروائی کے لیے سٹیبشلمنٹ ڈویژن کو لکھ دیا ہے۔ چیف سیکرٹری پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کو ضمنی انتخابات کے دوران اپنے فرائض سے غفلت برتنے پر 4 مارچ 2021ء کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا ہے۔

    79 مناظر