• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • رانا ثنا کے بینک اکاؤنٹس کھولنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    ن لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کے بینک اکاؤنٹس کھولنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا، انسداد منشیات کی خصوصی عدالت 2 بجے فیصلہ سنائے گی۔
    عدالت میں سماعت کے دوران رانا ثناءاللہ کی جانب سے فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔ انٹی نارکوٹکس فورس نے اپنے جواب میں بتایا کہ رانا ثنااللہ کے سیلری اکاؤنٹ میں ایک لاکھ 72 ہزار 500 روپے تنخواہ آ رہی ہے۔ جس پر رانا ثنا کے وکیل نے استدعا کی کہ کم از کم سیلری اکاؤنٹ کو کھولنے کا حکم دیا جائے۔

    عدالت نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا، عدالت دو بجے درخواست پر فیصلہ سنائے گی۔ انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج شاکر حسن نے درخواست پر سماعت کی۔

    Advertisements
    90 مناظر