پراپیگنڈا کرنے والے جان لیں عوام کی خدمت کھوکھلے دعوؤں سے نہیں ہوتی : عثمان بزدار
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ الزامات کی سیاست کرنے والوں کا کوئی مستقبل نہیں، پراپیگنڈا کرنے والے جان لیں عوام کی خدمت کھوکھلے دعوؤں سے نہیں ہوتی۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں شفاف پاکستان کی بنیاد رکھی گئی، تحریک انصاف کی حکومت پاکستان کی سب سے شفاف حکومت ہے، ڈھائی برس میں حکومت کا ایک بھی سکینڈل سامنے نہیں آیا، الزامات لگانے والے پہلے اپنے کرپشن آلود گریبانوں میں جھانکیں۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مسترد شدہ عناصر محض اپنا سیاسی قد بڑھانے کیلئے تنقید برائے تنقید کر رہے ہیں، حکومت نے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے عملاً اقدامات کئے، وزیراعظم عمران خان کی صورت میں پاکستان کو کھرا اور مخلص لیڈر ملا ہے، ڈھائی برس کے دوران وہ کام کئے جو سابقہ حکومتیں برس ہا برس نہ کر سکیں۔