ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر تیزی سے بحالی کی طرف گامزن
امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں تیزی سے بحالی کا سفر جاری ہے، ملکی کرنسی تین ماہ کی نچلی ترین سطح پر آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں معاشی اعشاریے کی مثبت خبریں، ریکارڈ ترسیلات زر کا موصول ہونا اور آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کے قرض پروگرام کی بحالی کے بعد روپے کے تگڑے ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں امریکی ڈالر مزید 13 پیسے سستا ہو گیا اور قیمت 158 روپے 89 سے کم ہو کر 158 روپے 76 پیسے ہو گئی ہے۔
Advertisements