احتساب عدالت میں شہباز شریف سے یوسف رضا گیلانی نے ملاقات کی
سینیٹ الیکشن کیلئے جوڑ توڑ، لاہور کی احتساب عدالت میں شہباز شریف سے یوسف رضا گیلانی نے ملاقات کی، اپوزیشن لیڈر نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
احتساب عدالت کے باہر سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ ایک حقیقت ہے، ضمنی انتخابات میں پی ڈی ایم جماعتوں کی کامیابی جمہوریت کی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے شہباز شریف سےملاقات کی، اختر مینگل اور فضل الرحمان سے بھی ملاقات ہوئی، ہم نے ماضی بھول کر آگے بڑھنے کی بات کی، میثاق جمہوریت کیلئے ماضی میں بھی اکھٹے ہوئے تھے آج بھی ساتھ ہیں۔
یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا ہارس ٹریڈنگ کی مذمت کرتے ہیں، حکومت نے میری نا اہلی کیلئے کوششیں کیں، کامیابی جمہوری قوتوں کی ہی ہوگی، آرڈیننس کے ذریعے جو ترمیم کر رہے ہیں وہ سب کے سامنے ہے۔
Advertisements