Site icon Meritnews

میں اور میرا قلم

(سید امیر کاظمی سابق ایجوکیشن آفیسر )
(12 جنوری2023 ء)

ایک وقت تھا جب ہمارے آباو اجداد اپنے بچوں کو اپنے بزرگوں کے قصبے کہانیاں سنایا کرتے تھے اور وہ لوگ اپنے اپنے ہیرو اپنی مرضی سے تاریخ، فلسفہ، ادب اور آرٹ سے منتخب کیا کرتے تھے اب زمانہ ایسا آ چکا ہے کبھی 1200 نمبر لینے والے اور گولڈ میڈلز حاصل کرنے والوں کو بھی کسی تعلیمی ادارے میں بطور مہمان خصوصی نہیں بلایا جاتا۔مجھے یہاں اپنے دوست ڈاکٹر عبد الباسط کا ذکر کرنا ہو گا جن کی وجہ سے ایم بی بی ایس میں 29 گولڈ میڈل حاصل کرنے والے طا لب علم حافظ ولید کو کسی مارننگ شو میں بلایا گیا۔ کیا وجہ تھی کہ مارننگ شوز کرنے والوں کو یاد کروانا پڑتا ہے جبکہ ہمارے دور میں مستنصر حسین صاحب یہ کام کسی حد تک سر انجام دیا کرتے تھے۔اسی تصویر کی دوسری شکل آپ دیکھیں تو ایک ٹک ٹاکر جو صرف اپنی بیہودہ ویڈیو بنا کر اور مختلف انداز سے نئی نسل کو کسی اور طرف لے کر جارہی ہیں جن کا میں یہاں ذکر بھی نہیں کرسکتا۔ کسی بھی مہذب معاشرے میں ان کے ہیرو جو کسی نہ کسی فنون لطیفہ سے تعلق رکھتے ہیں وہ مہمان خصوصی ہوتے ہیں۔مگر افسوس اسلامی جمہوریہ پاکستان میں ہر تعلیمی میدان میں سوائے بیہودگی کے مجھے کچھ نظر نہیں آتا۔
میں نے یہ طوفان بدتمیزی کا بڑی دفعہ مقابلہ کیا ہے جب سٹوڈنٹ کونسل کسی بھی سالانہ تقریب میں گانے اور بجانے کے لوازمات کو پورا کرنے پر زیادہ زور دیا جاتا ہے۔حالیہ اپنے ادارے میں بنا موسیقی سالانہ تقریب کو منعقد کرکے دکھایا ہے تاکہ میرے اقتباس کو پڑھنے اور جاننے والے میری طرف انگلی نہ اٹھا سکیں
دراصل تعلیمی اداروں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت خالصتا معاشرتی اور اخلاقی تربیت کی طرف توجہ دینے چاہیے تھی۔ جس میں میرے ادارے نے کام کیاگر سوائے رسوائی کے کچھ حاصل نہ ہوا۔ صرف چند گھروں کے والدین نے اس کاوش کو سراہا مگر ادارے محو خواب خرگوش ہیں اور حقیقی معنوں میں ان کو دیکھنے والے بھی مدہوش ہیں۔ بڑے بڑے قد آور لوگ ایسی تقریبات میں پہلی صف پر تشریف رکھتے ہیں۔
ابھی بھی زیادہ وقت نہیں گزرا ہے اگر تعلیمی ادارے تربیت کی طرف اپنی توجہ مرکوز کرنے کی کوشش کریں گے تو انہی ادارے سے بہترین لوگ پیدا ہوں گے ورنہ یہ مولانا صاحب کی بات سچ ہوگی
خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی
نہ ہو خیال آپ اپنی حالت کے بدلنے کا

اور آخری بات
جس کھیت سے دہقاں کو میسر نہ ہو روزی
اس کھیت کے ہر خوشہ گندم کو جلا دو
اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو

Exit mobile version