وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر سری لنکا چلے گئے
وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر سری لنکا چلے گئے۔ عمران خان سری لنکن صدر اور اپنے ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ شاہ محمود قریشی، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور معاون خصوصی ذلفی بخاری ہیں۔ منصب سنبھالنے کے بعد وزیرِ اعظم عمران خان کا سری لنکا کا یہ پہلا دورہ ہے، وزیراعظم سری لنکا کے صدر اور اپنے ہم منصب سے ملاقات کریں گے، اعلیٰ سطح کی ملاقوں کے دوران تجارت، سرمایہ کاری، صحت ، تعلیم، زراعت اور سائنس و ٹیکنالوجی سمیت مختلف امور میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوگی۔ دونوں ملکوں کے درمیان مختلف امور میں مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط ہوں گے۔
عمران خان جوائنٹ ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔ وزیرِاعظم عمران خان کا یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اور تعاون کے فروغ میں مددگار ثابت ہوگا۔
Advertisements