• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • سینیٹ انتخابات میں پنجاب میں تحریک انصاف کے امیدواروں کو کامیاب کرایا جائے گا:عثمان بزدار

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں پنجاب میں تحریک انصاف کے امیدواروں کو کامیاب کرایا جائے گا، امیدواروں اور گروپس کے مابین بہترین کوآرڈینیشن یقینی بنائیں گے۔
    سینیٹ الیکشن میں کامیابی کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب متحرک ہوگئے۔ وزیراعلیٰ سے اعجاز چودھری، بیرسٹر علی ظفر، ڈاکٹر زرقا تیمور، عون عباس بپی اور مسلم لیگ (ق) کے کامل علی آغا نے سینیٹ الیکشن کے حوالے سے مشاورت کی۔ سیف اللہ خان نیازی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔ سینیٹ کے امیدواروں کو کامیاب کرانے کیلئے لائحہ عمل پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ اجلاس میں سینیٹ الیکشن کے حوالے سے حکمت عملی طے کی گئی۔

    اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اراکین اسمبلی کے گروپس بنائے جائیں گے، امیدواروں اور گروپس کے مابین بہترین کوآرڈینیشن یقینی بنائیں گے، سینیٹ الیکشن کے حوالے سے جلد ہی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلایا جائے گا، اراکین اسمبلی کو سینیٹ الیکشن کے طریقہ کار او رووٹ کاسٹ کرنے کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں حکومتی اتحاد کے امیدوار کامیاب ہوں گے، اپوزیشن صرف شور مچانا جانتی ہے، عوام کی خدمت کرنا ان کے پاس سے بھی نہیں گزرا۔

    Advertisements
    88 مناظر