• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ انتخاب کے ضابطہ اخلاق کا ابتدائی مسودہ جاری کر دیا

    الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام اراکین کو پولنگ بوتھ میں موبائل فون لے جانے پر پابندی عائد ہوگی۔ بیلٹ پیپر کی تصویر نہیں لی جا سکے گی۔

    صدر مملکت اور گورنرز سینیٹ انتخابات کی مہم میں حصہ نہیں لیں گے۔ دھمکی، لالچ اور تحائف کے عوض ووٹ ڈالنے یا دلوانے پر پابندی ہوگی۔ کامیاب امیدوار انتخابی اخراجات کی تفصیلات پانچ روز کے اندر ریٹرننگ افسر کے پاس جمع کرائے گا۔

    مسودے میں کہا گیا ہے کہ انتخابی اخراجات سے متعلق لین دین جی ایس ٹی رجسٹرڈ اداروں یا اشخاص سے کیا جائے۔ سیاسی جماعت یا کسی اور کی جانب سے کیے گئے اخراجات بھی امیدوار کی اخراجات تصور ہوں گے۔

    72 مناظر