• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • گورنر سندھ نے آئی جی کو ہٹانے کا مطالبہ کردیا

    گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی گرفتاری پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی سندھ مشتاق مہر کو ہٹانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

    کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آئی جی بارے وہی ہوا جس کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔ آئی جی سندھ کی تبدیلی کے لئے وزیراعظم کو خط لکھ دیا ہے۔ پولیس کو وارننگ دے رہا ہوں کہ صرف ریاست کی ملازمت کریں۔

    گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ جو وفاق کے بس میں ہے، وہ سب کرنے کیلئے مجبور نہ کیا جائے کہ ہم انتہائی قدم اٹھا لیں۔ آئی جی سندھ مشتاق مہر سیاسی وابستگی رکھتے ہیں۔ پولیس پر پریشر تو صاف نظر آ رہا ہے۔

    عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کا اپنا ایک استحقاق ہوتا ہے، اس کا یہ حال کریں گے تو پھر بات تو ہوگی۔ اگر آئی جی سندھ ایک صوبے کے ساتھ چل کر پارٹی بنیں گے تو پھر انتہائی قدم اٹھایا جا سکتا ہے۔ وفاق چاہتا ہے سندھ سے مظالم کو ختم کیا جائے۔ گورنر راج کے بارے وفاق نہیں سوچ رہا۔

    120 مناظر