پی ٹی آئی رہنما سیف اللہ ابڑو کے کاغذات نامزدگی مسترد
سیف اللہ ابڑو کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دئیے گئے۔ الیکشن ٹربیونل نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے سیف اللہ ابڑو کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کیخلاف اپیل منظور کرلی۔ الیکشن ٹربیونل نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما ٹیکنوکریٹ کے معیار پر پورا نہیں اترتے۔
الیکشن ٹریبونل نے سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی رہنما سیف اللہ ابڑو کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کیخلاف اپیل کی سماعت کی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ سیف اللہ ابڑو نے کاغذات نامزدگی میں اثاثے چھپائے، ان کے اثاثوں میں اچانک کئی گنا اضافہ ہوا، ریٹرننگ افسر نے سنے بغیر ہی سیف اللہ ابڑو کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے، ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو کالعدم اور سیف اللہ ابڑو کو سینیٹ الیکشن کے لیے نااہل قرار دیا جائے۔
Advertisements