انویسٹی گیشن ونگ کارروائیاں/ 08 مغوی بازیاب
کاہنہ انویسٹی گیشن پولیس نے 6سالہ نور فاطمہ،32 سالہ یاسین اور ننھی عائشہ کو ڈھونڈ نکالا،
نور فاطمہ کے والد نے ہمسائے کو سبق سکھانے کے لیے بیٹی کے اغواء کا جھوٹا مقدمہ درج کروایا تھا،

مغوی یاسین نے سگے بھائی اور بہنوں کیساتھ جائیداد کے تنازعہ پر اپنے ہی اغواء کا مقدمہ درج کروایا تھا،
پولیس نے ننھی عائشہ کو اپنے ہی گھر کے سٹور روم سے ڈھونڈ نکالا،

داتا دربار انویسٹی گیشن نے 18 سالہ ندیم کو ڈھونڈ کر ورثاء سے ملوا دیا،
8سالہ عالیان کو مصری شاہ انویسٹی گیشن نے بحفاظت ورثاء کے سپرد کر دیا،

لٹن روڈ انویسٹی گیشن نے 8 گھنٹے میں شوکت عزیز کو تلاش کر لیا،

بادامی باغ انویسٹی گیشن نے 14 سالہ عبدالرحمن اور ارشاد کو ڈھونڈ کے والدین سے ملوا دیا،
جھوٹے مقدمات درج کروانے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہو سکتے، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن

لواحقین کی درخواست پر ان کے پیاروں کو تلاش کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اطہر اسماعیل